Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

نئے سے قبل ہی کراچی والوں کو سالِ نو کا تحفہ دے دیا
شائع 29 دسمبر 2023 03:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حکومت نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اتھارٹی کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 71 مہنگی کر دی گئی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

نیپرا کے فیسلے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں 4.66 روپے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

کراچی کے صارفین سے اپریل، مئی جون 2023 کے 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ لیے جائیں گے جب کہ جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل وزارت توانائی نے نیپرا میں کےالیکٹرک کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی۔

nepra

karachi

federal government

electricity

electricity prices

electricity bills