Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام چیلنج

الیکشن کمیشن کا یہ اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کیا گیا ہے۔
شائع 29 دسمبر 2023 02:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کرنےکاحکم دیاجائے

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا ہے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ معطل کیا جاچکا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ سے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ الیکشن کمیشن نے ان 8 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جمع کرائی ہیں۔

جن جماعتوں کے نام جاری کیے گئے ہیں ان میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان مسلم لیگ نون، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل تھیں۔

پنچاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج

کہا گیا تھا کہ ان جماعتوں کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی سکروٹنی 26 سے 28 دسمبر کے درمیان ہوگی، تاہم اس فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا نام شامل نہیں تھا۔

pti

Lahore High Court

reserved seats

Election 2024