Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نیٹی جیٹی پُل پر بس الٹنے سے خاتون جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

بس نیٹی جیٹی پُل سے ٹاور کی جانب والا پُل اتر رہی تھی
شائع 29 دسمبر 2023 02:00pm

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر بس الٹنے سے خاتون جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

بس نیٹی جیٹی پُل سے ٹاور کی جانب والا پُل اتر رہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

زخمیوں میں کئئی بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی رضا کارٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اورزخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

karachi

traffic accident

bus accident