Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات معطلی کالعدم قرار کیخلاف ڈویژنل بینچ جانے کا فیصلہ

پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ کمیشن کے اختیارات میں مداخلت ہے، ای سی پی میں بریفنگ
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 02:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرنے کے خلاف ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ سےرجوع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

یہ فیصلہ عدالتی حکم پرغور کے لیے بلایا گیا الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن می ممبران کمیشن اور قانونی ٹیم شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کا جائزہ لیا گیا، کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا۔

الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ سے استدعا کرے گا کہ حکم امتناع خارج کیاجائے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈویژنل؛ بینجچ سے اس لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اسے سپریم کورٹ سے ریلیف ملنےکے امکانات کم لگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن میں بلے کے نشان پر اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکا

الیکشن کمیشن کا پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں بریفنگ دی گئی پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ کمیشن کے اختیارات میں مداخلت ہے، کمیشن نے الیکشن ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اجلاس ہوچکے ہیں تاہم ان میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

pti

ECP

Peshawar High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

PTI bat symbol