Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

سٹیٹ بینک کے ذخائر7.75 ارب ڈالر رہے، مرکزی بینک
شائع 29 دسمبر 2023 11:15am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر کو ختم ہفتے میں 85 کروڑ ڈالر سے زائد بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر تک 12ارب 85 کروڑ ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

سال 2023 کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 85.23 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.75 ارب ڈالر رہے جبک ہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.5 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.09 ارب ڈالر رہے۔

SBP

foreign reserves

FOREIGN EXCHANGE RESERVES

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)