Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذہنی اذیت کے باوجود بار بار شوہر کے پاس جاتی تھی، فریال محمود

اداکارہ نے دانیال راحیل کے ساتھ شادی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 01:16pm
تصویر: فریال محمود/انسٹاگرام
تصویر: فریال محمود/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے پہلی بار اپنے سابقہ شوہر اور اداکار دانیال راحیل سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کو اپنی ناکام ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل کلپ دراصل فریال محمود کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوبزکیریئر سمیت نجی زندگی اور مشکلات پر بھی بات کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’جب ہماری شادی ہوئی تو ہماری ازدواجی زندگی میں کافی مسائل آرہے تھے۔ میں اس دوران ذہنی طور پر کافی پریشان تھی۔ ہماری شادی کا پورا دورانیہ ایک ذہنی اذیت میں ہی گزرا‘۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’شادی شدہ زندگی میں مسائل کی وجہ سے ہم دونوں کی ذہنی صحت بہت خراب ہورہی تھی‘۔

فریال محمود نے تشدد سے متعلق کہا کہ ’سابق شوہر کی جانب سے کسی قسم کا جسمانی تشدد نہیں کی گیا تھا، البتہ ہم دونوں نے ایک دوسرے پر ذہنی تشدد ضرور کیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نہ صرف وہ مجھے ذہنی اذیت دیتے تھے بلکہ میں بھی ان کو وہ ذہنی اذیت دیتی تھی‘۔

اداکارہ نے اپنے سابقہ شوہر سے متعلق کہا کہ ’ذہنی اذیت ملنے کے باوجود میں بار باراس کے پاس جاتی تھی کیوں کہ میں ایک عورت ہوں اور اپنے شوہر سے بہت پیار کرتی تھی‘۔

فریال محمود نے خواتین کی کیفیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’جب کوئی عورت کسی مرد سے پیار کرتی ہے تو وہ اس کا تشدد اور نامناسب رویہ بھی برداشت کرتی ہے اور یہ سب کچھ اس وقت عورت کو ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے‘۔

فریال محمود کی شادی شوبز اداکار دانیال راحیل سے ہوئی تھی، جو بہت تھوڑے ہی عرصے بعد اختتام کو پہنچ چکی تھی۔

Instagram

Viral Video

Interview

Pakistani Actress

Divorce

lifestyle

شخصیات

showbiz celebrities

Faryal Mehmood

Daniyal raheel