Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجیر کا پانی، وزن کم کرنے کیلئے جادوئی مشروب

وزن کم کرنے کیلئے غذائیت سے بھرپوراشیاء کا استعمال ضروری ہے، طبی ماہرین
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 11:14am
تصویر: ٹائمز آف انڈیا
تصویر: ٹائمز آف انڈیا

خواتین کی اکثریت کیلئے وزن کم کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا، اپنے مطلوبہ وزن میں کمی کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے متعدد چیزوں کا خیال رکھنا اہم ہے۔

اسی تناظر میں طبی ماہرین وزن کم کرنے کیلئے غذائیت سے بھرپور غذا کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔

وزن کم کرنے کیلئے طرزِ زندگی سے جہاں چند عادات کو ترک کرنا ضروری ہوتا ہے تو وہیں کچھ ایسی عادات کو اپنے طرزِ زدگی میں شامل کرنا بھی اہم ہے۔

خشک میوے ضروری معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ وزن میں کمی میں بھی مدد کرتے ہیں۔

انجیر کا پانی کیسے بنائیں؟

انجیر کا پانی بنانے کے لئے صرف 3 سے 4 انجیر کو رات بھر پانی میں بھگودیں۔ صبح کے وقت انجیر کو باہر نکال کر اس پانی کو پی لیں۔

اس پانی کو صبح خالی پیٹ پینا انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

وزن میں کمی

انجیر کا پانی وزن کم کرنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس میں موجود فائبر پیٹ بھرا ہوا محسوس رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ کھانے سے بھی روکتا ہے۔

یہ نظامِ ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ لہٰذا اسے اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنا یقینی بنائیں۔

نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے

ایک صحت مند نظامِ ہاضمہ ہی آنتوں کی اچھی صحت کو یقینی بناتا ہے۔ انجیر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

چونکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ پیٹ سے متعلق مسائل جیسے سوزش، گیس اور تیزابیت کے امکانات کو کم کرتی ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول

انجیرکا پانی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود کلوروجینک ایسڈ نامی مرکب گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ فائبر کی زیادہ مقدار بھی بلڈ شوگر کو منظم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

مضبوط ہڈیاں

انجیر کا پانی ہڈیوں کی صحت کے لئے بھی حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم کی ہڈیوں کیلئے بہت مفید ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے انجیر کے پانی کا استعمال ہڈیوں سے متعلق مسائل کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

صحت

lifestyle

Morning routine

healthy lifestyle

health benefits

DAILY ROUTINE

Fig

Weight management