Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اُس انسان سے شادی کروں گی جو دل کا صاف اور سچا ہو، حریم فاروق

اداکارہ نے جاننے کے خواہشمند مداحوں کوشادی کا ارادہ بتادیا
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 11:15am
تصویر: حریم فاروق/انسٹاگرام
تصویر: حریم فاروق/انسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے جاننے کے خواہشمند مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کب شادی کرنا چاپتی ہیں۔

حریم فاروق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں شرکت کے دوران شوبز اورنجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے اس حوالے سے اپنا ارادہ بتایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد شادی کرلوں گی۔ کب کروں گی وہ اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن میرا ارادہ ہے کہ میں اب شادی کرلوں‘۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دل کا بہت صاف ہو، بہت زیادہ مہربان اور سچا ہو‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی انسان کا مہربان ہونا میرے لئے بہت اہم ہے۔ اگر کوئی شخص بغیر کسی لالچ یا توقعات کے اپنے ارد گرد رہنے والوں کے ساتھ مہربان ہو تو وہ واقعی میں ایک اچھا انسان ہی ہوتا ہے‘۔

حریم فاروق کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

ان دِنوں حریم فاروق کا مشہور ڈرامہ سیریل 22 قدم نشر ہورہا ہے۔ شائقینِ کرکٹ کھلاڑی کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

Interview

Wedding

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

showbiz celebrities

Hareem Farooq

Plannings