Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور آنیوالی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

کراچی سے لاہور آںے والی گرین لائن میں 3 گھنٹے تاخیر، حکام
شائع 29 دسمبر 2023 08:55am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانےوالی خیبر میل ایکسپریس سواگھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ کراچی سے لاہور آںے والی گرین لائن 3 گھنٹے اور تیزگام ایکسپریس میں سوا گھنٹے تاخیر ہوئی۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی جب کہ کراچی سے لاہور آنے والی ہزارہ ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، ملت ایکسپریس ساڑھے 3 اور بہاوالدین زکریا ایکسپریس2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے، کوئٹہ سے پشاور جانے والے والی جعفر ایکسپریکس ایک گھنٹہ، کراچی سے براستہ قصور آنے والی فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے دیر سے منزل پر پہنچ سکی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب میں مسلسل دھند کا راج، موٹرویز بند ، پروازیں تاخیر کا شکار

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی جب کہ رحمان بابا ایکسپریس تین گھنٹے 50 منٹ اور پاکستان ایکسپریس بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کران پڑا۔

Pakistan Railways

fog

Train

Punjab fog

lahore fog