Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا حکومت نے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کرلیے

2018 میں بھرتی اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں رکھا جائے گا، محکمہ تعلیم
شائع 28 دسمبر 2023 11:36pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پشاور میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج رنگ لے آیا ، خیبرپختونخوا حکومت نے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کرلئے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق 2018 میں بھرتی اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں رکھا جائے گا، اساتذہ کو جی پی فنڈ بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اساتذہ کا دو روز سے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج جاری تھا، اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا، انھوں نے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تھا۔

مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے رہے تھے، احتجاج کے دوران ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تعداد میں اساتذہ موجود رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پولیس نے نہتےاساتذہ پر لاٹھی چارج بھی کیا تھا، لیکن اس کے باوجود اہم اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتے رہے تھے۔

خیبر پختونخوا

KPK Police

Education Department

young teachers association