Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی فوج کا خفیہ ایکس 37 بی خلائی جہاز مدار میں جانے کو تیار

خلا میں ایکس-37 بی کی سرگرمیاں خلائی برادری میں کشش اور قیاس آرائیوں کا موضوع رہی ہیں
شائع 28 دسمبر 2023 11:23pm
فوٹو ۔۔ روئٹرز/ فائل
فوٹو ۔۔ روئٹرز/ فائل

اسپیس ایکس کی ٹیموں نے امریکی فوج کے خفیہ ایکس-37 بی روبوٹ خلائی جہاز کو اپنے ساتویں مشن پر لانچ کرنے کے لیے ایک بار پھر تیاری کرلی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسپیس ایکس فالکن ہیوی راکٹ فلوریڈا کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع کیپ کیناویرل میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے رات کے وقت اڑان بھرے گا۔

یہ راکٹ فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 7 منٹ پر اڑان بھرے گا اور فوج کے ایکس 37 بی خلائی طیارے کو لے کر غیر معمولی بلندی پر جائے گا۔ یہ لانچ اسپیس ایکس کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اسپیس ایکس مشن اس بار امریکی فوج کے لیے ایک پراسرار خلائی جہاز روانہ کر رہا ہے جو جدید تحقیق کرے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ خلائی طیارہ کہاں جا رہا ہے اور خلا میں اس کا مقام کیا ہوگا۔ خلا میں ایکس -37 بی کی سرگرمیاں طویل عرصے سے خلائی برادری میں کشش اور قیاس آرائیوں کا موضوع رہی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ناسا کی ایک چھوٹی سی خلائی شٹل کی طرح، جس کی کھڑکیاں سیاہ ہیں، دوبارہ قابل استعمال اور مکمل طور پر خود مختار ایکس -37 بی کو زمین پر استعمال کے لئے خلا سے شمسی توانائی کو ریلے کرنے اور خوراک اگانے کے لئے استعمال ہونے والے بیجوں پر تابکاری کے اثرات کا مطالعہ کرنے جیسے تصورات پر تحقیق کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔

اور یہ مشن ایکس -37 بی طیارے کے لئے خلا کا ساتواں سفر ہے، پچھلی پروازوں کے مقابلے میں اس کے اور بھی زیادہ دلچسپ ہونے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

SpaceX

International Space Station

US military's secretive X 37B spaceplane