Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے ایمبولینسز میں خصوصی آلات نصب کرنے کا فیصلہ

محسن نقوی کی ریسکیورز پاسنگ آؤٹ پریڈ مین شرکت، ریسکیورز کی پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت کو سراہا
شائع 28 دسمبر 2023 08:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو ایمرجنسی ریسپانس کے لیے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 800 ایمبولینسز میں خصوصی آلات نصب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ کسی قسم کی بھی ایمرجنسی ہو پورے پنجاب کے عوام کے ذہن میں ریسکیو 1122 کا نمبر آتا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ میں ریسکیورز پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

محسن نقوی نے اس موقع پر مختلف ایمرجنسیز کے دوران ریسکیورز کے رسپانس کی عملی تربیت کا مشاہدہ بھی کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہر چوتھے مریض کو دل کی تکلیف کا مسئلہ ہے، ایک زندگی بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، ریسکیو 1122 کی 800 ایمبولینسز میں ہارٹ ایمرجنسی ریسپانس کے لیے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے خصوصی آلات لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے چاروں صوبوں کے جوانوں کو فخر ہونا چاہیے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تشخص رکھنے والی اکیڈمی سے کوالیفائی کرکے جارہے ہیں، پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز کی ٹریننگ عالمی معیار کے مطابق کی گئی۔

lahore

Heart Attack

Heart disease

emergency response

ambulances

Moshin Naqvi

CARETAKER CM PUNJAB