Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہبازشریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہوگی، رہنما ایم کیو ایم

کراچی والے بھی لاہور جیسا انفرااسٹرکچر چاہتے ہیں، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 09:24pm

ن لیگ کے رہنما بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بھی لاہور جیسا انفرااسٹرکچر چاہتے ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر نہیں، اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی پر بات ہوگی۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2018 میں کراچی سے الیکشن لڑا تھا، اور وہ الیکشن کے دن جیت گئے تھے، لیکن انہیں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا تھا، اب وہ دوبارہ اسی نشست سے الیکشن لڑے رہے ہیں۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ کراچی کےعوام لاہور جیسا انفرا اسٹرکچر چاہتے ہیں، ن لیگ سندھ بھر سے اپنےامیدوار میدان میں اتارے گی، الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوتے ہیں، شہباز شریف کچھ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملیں گے۔

ایم کیو ایم کے رہنما ریحان ہاشمی

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی میں دوبارہ مردم شماری ہوئی، اور شہر کی آبادی میں 75 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، اور قومی اسمبلی کی ایک، صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں بڑھیں۔

ریحان ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ پی ڈی ایم کےاتحاد میں شامل تھی، شہباز شریف کی کل ایم کیو ایم کے مرکز آمد متوقع ہے، ان سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق بات چیت ہوگی۔

PMLN

MQM Pakistan

Election 2024

انتخابات 2024