Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد : پادری کا چرچ پر مسلح افراد کے حملے کا دعویٰ

چرچ پر ایک دعائیہ تقریب کے دوران حملہ کیا گیا تھا، پادری
شائع 28 دسمبر 2023 07:15pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں قائم سینٹ جونز عوامی چرچ کے پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے کرسمس کے دوسرے روز چرچ پر حملہ کیا۔ اسلام آباد پولیس نے حملے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پادری عمران مسیح نے آئی نائن تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہتھیاروں سے لیس چھ افراد 26 دسمبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایچ نائن میں سینٹ جانزعوامی چرچ میں گھس گئے تھے۔

پادری نے بتایا کہ واقعے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی، چھ افراد میں سے تین کی شناخت سہیل، آصف چٹھہ اور مٹھو کے نام سے کی گئی۔

پادری عمران مسیح نے مزید کہا کہ سہیل کے پاس سب مشین گن تھی جبکہ دیگر کے پاس پستول تھے۔

پادری نے دعویٰ کیا کہ ان افراد نے نہ صرف چرچ کو تالا لگایا، اندر موجود لوگوں کو مارا پیٹا اور ساؤنڈ سسٹم چھین لیا بلکہ وہ بابر مسیح اور عارف گلزار نامی دو افراد کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

عمران مسیح نے ایف آئی آر میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

اسلام آباد

islamabad police

Christmas 2023