Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر

احتساب عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کردی
شائع 28 دسمبر 2023 10:29pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کردی جبکہ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

سینٹرل جیل اڈیالہ میں ہونے والی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور نیب ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس کے علاوہ پاکستا تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کردی۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر دلائل جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کا انتخابات میں حصہ لینے کا راستہ بند، توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دائر حالیہ 2 ریفرنسز کی پیروی کیلئے 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

وکلاء صفائی نے ضمانت کی درخواستوں پر اپنے دلائل مکمل کیے، نیب پراسیکیوشن ٹیم نے ضمانت کی درخواستوں پر ابتدائی دلائل مکمل کرلیے جبکہ مزید دلائل کے لیے عدالت نے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

accountability court

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

Toshakhana

tosha khana case

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Toshakhana Criminal Case

Toshakhana Cars reference

Judge Muhammad Bashir