پریس کانفرنس کرنگ والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر
**پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، شیخ رشید سمیت کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، عدلیہ سے امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جو پریس کانفرنس کرچکے انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے، شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں، ان سمیت کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، اپنی حتمی لسٹ جاری کریں گے، ہر حلقے سے پی ٹی آئی کا امیدوار الیکشن لڑے گا۔
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا بلے کے نشان کے لیے عدالت جانے کاحتمی فیصلہ، بیرسٹر گوہر کی آج نیوز پر تصدیق
چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوں گے، بیرسٹر گوہر
Comments are closed on this story.