Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساجد خان انتقال کرگئے؟

انتقال کی خبروں کے بعد بالی ووڈ ڈائریکٹر کی ویڈیو وائرل
شائع 28 دسمبر 2023 03:16pm

بالی ووڈ کی معروف فلم ”مدر انڈیا“ میں سنیل دت کے چھوٹے ورژن برجو کا کردار ادا کرنے والے تجربہ کار اداکار ساجد خان کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

جیسے ہی اداکار کے انتقال کی خبر نے سرخیوں جگہ بنائی، بہت سے لوگ انہیں ”ہاؤس فل“ کے ہدایت کار ساجد خان سمجھ بیٹھے۔

ان کی تصویر کے ساتھ یہ خبریں اتنی وائرل ہوئیں کہ ساجد خان کو وضاحت جاری کرنی پڑی کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساجد خان نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

ویڈیو میں، ساجد خان کہتے ہیں کہ ’مدر انڈیا فلم جو 1957 میں آئی تھی، اس میں جو چھوٹا بچہ سنیل دت بنا ہوا تھا، اس کا نام ساجد خان تھا، وہ 1951 میں پیدا ہوا تھا۔ میں 20 سال بعد پیدا ہوا تھا۔ ان کی بیچارے کی موت ہو گئی اور ان کی روح کو سکون ملے۔ لیکن میرے کچھ غیر ذمہ دار میڈیا والے نہ میری تصویر ڈال دی۔‘

ساجد خان نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں گزشتہ رات فون کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ فون کر رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں، ’تو زندہ ہے نا؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ زندہ اور تندرست ہیں اور سب کو تفریح فراہم کرتے رہیں گے۔

Viral Video

Dead

Sajid Khan

Explanation