Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسری شادی سے انکار پر بھائی اور دیور نے بیوہ خاتون کی ٹانگیں توڑ دیں

واقعے کا مقدمہ درج، مفرور ملزمان کی گرفتار کیلئے پولیس ٹیم روانہ
شائع 28 دسمبر 2023 01:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھکر میں شادی سے انکار پر بھائی اور دیور نے تشدد کرکے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ ڈالی اور سر کے بال بھی کاٹ دیے۔

بھکر کے نواحی علاقہ چکنمبر 34 ٹی ڈی اے میں شادی سے انکار پر بیوہ خاتون پر بھائی اور دیور نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے تشدد کرکے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ ڈالی اور سر کے بال بھی کاٹ دئیے جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تشدد سے جٹی مائی نامی خاتون کی دونوں ٹانگوں سمیت پسلیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں جب کہ سر پر بھی زخم ہیں، متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے، ان کا تفصیلی معائنہ اور دیگر ٹیسٹ دن میں کے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: مسیحی شخص کودوسری شادی مہنگی پڑی

بیوی نے بنا اجازت دوسری شادی کرنے والے چودھری شوہر کی چودھراہٹ نکال دی

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ کی تھانہ صدر بھکر میں ایف آئی آر درج کرلی گئی اور دونوں ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جٹی مائی نامی خاتون کا شوہر تین سال قبل فوت ہو چکا ہے اور اس کا دیور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کے انکار پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

punjab

Torture

Punjab police

Bhakkar

Second Marriage

Domestic Abuse