Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافہ ہوگا‘

شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، سی ٹی او لاہور
شائع 28 دسمبر 2023 12:24pm

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لرنرز پرمٹ اور لائسنس بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافہ ہوگا۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، لاہور میں تمام سینٹرز رات 12 بجے تکہ جبکہ 8 خدمت مراکز 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ رواں سال صرف لاہور میں 31 لاکھ شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں، پنجاب بھر میں لائسنس دفاتر 46 سے بڑھا کر 1300 سو سے زائد کر دیے گئے۔

punjab

Learning Driving License

Driving License Fees