Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آئی ٹی اسٹوڈنٹس کے لیے بڑی خوشخبری

ورچوئل یونیورسٹی میں سینٹرلائزڈ ٹیسٹ کا انعقاد 7 جنوری کو ہوگا
شائع 28 دسمبر 2023 12:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت طلباء و طالبات کو آئی ٹی انٹرن شپ کروانے کے پہلے سیشن کیلئے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ 7 جنوری 2023 کو ہوگا۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری میں مہارت اوریونیورسٹیوں کے کورسزمیں گیپ ختم کرنے کیلئے پروگرام کا آغازکیا ہے

یہ اقدام تکنیکی ترقی، اختراعات اور تحقیق اور ڈیجیٹل تبدیلی کے جواب میں آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ مل کر گریجویشن کرنے والے آئی ٹی طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کے لیے ہے، اس سے آئی ٹی گریجویٹس کو پاکستان کی اعلیٰ آئی ٹی کمپنیوں میں اپرنٹس شپ حاصل ہوگی۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئی ٹی گریجویٹس ضروری مہارتوں، علم اور صفات سے لیس ہوں تاکہ بدلتی ہوئی آئی ٹی انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

اس پروگرام کے تحت ساتویں سمسٹر کے طلبا و طالبات آئی ٹی انٹرن شپ کے اہل ہوں گے۔ یہ کورس کورس ہائرایجوکیشن کی بتائی گئی تمام یونیورسٹیوں، کالجوں اورمنسلک کالجوں کے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور ٹیلی کام انجینئرنگ جیسے شعبوں کے طلباء وطالبات کے لیے ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق پروگرام کا پہلا بیج 2024 (اسپرنگ سمسٹر) میں شروع ہو گاجس کا داخلہ ایچ ای سی کے سینٹرلائزڈ انٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہوگا، ورچوئل یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ 7 جنوری 2024 کو ہوگا۔

یہ انٹرن شپ ہے کیا؟

مختلف یونیورسٹیوں کے کورسز اور صنعتی مہارتوں کے درمیان گیپ کم کرنے کے لیے آخری سمسٹر سے قبل انٹرن شپ کروائی جاتی ہے تاکہطلباء وطالبات ان مہارتوں کو عملی طورپرسیکھ سکیں۔

آٹھویں سمسٹرمیں مینڈ ٹری فیلڈ ورک سے 6 کریڈٹ آورزتک کی رعایت ملتی ہے۔

طلباء وطالبات کی ڈگری، اسکلز اور پریکٹیکل کام کو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن فار آئی ٹی اینڈ آئی ٹیز پورٹل پر دی جائے گی تاکہ بوقت ضرورت آئی ٹی فرمز انہیں خود رابطہ کرکے بلاسکیں۔

اس پروگرام کی مدد سے طلباء وطالبات آئی ٹی انڈسٹری سےواقف ہوں گے اور انہیں کیرئیر میں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں مارکیٹ میں انٹرن شپ، پارٹ یا فل ٹائم جاب سےآگاہی رہے گی ، ساتھ ہی وہ انڈسٹریل پروجیکٹس میں کام کے مواقع بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کا طریقہ کار

خواہشمند طلبا و طالبات ورچوئل یونیورسٹی کے ویب پورٹل پرجاکردرخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی انفرادی تصدیق یونیورسٹی کا متعلقہ فوکل پرسن کرے گا، اہل امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ کی تفصیلات بذریعہ ورچوئل یونیورسٹی بھیجی جائیں گی۔

واضح رہے کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2023 ہے جبکہ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد 7 جنوری 2024 کو ہوگا۔

پاکستان

Higher Education Commission

IT

Virtual university