Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 28 دسمبر 2023 12:20pm
The request to remove Caretaker Minister Fawad Hasan Fawad from the post was rejected - Aaj News

الیکشن کمیشن نے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے یکشن کمیشن نے وزیر نجکاری کمیشن فواد حسن فواد کو ہٹانے سے متعلق درخواست مسترد کردی، نگران وفاقی وزیر پر سیاسی وابستگی کا الزام تھا۔

اپنے فیصلے میں کمیشن نے کہا کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہوسکتے، وہ ماضی میں بھی اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امن و امان کی صورتحال پر انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے، نگراں وفاقی وزیر

مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواستگزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

Fawad Hasan Fawad