Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کپور خاندان کیخلاف ہندو مذہب کی توہین کا مقدمہ

دو وکلاء نے کرسمس جشن کے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس فیملی نے 'سناتن دھرم' کی توہین کی۔
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 11:26am
اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

ممبئی کے دو وکلاء نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پرگھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

وکلاء نے کرسمس کے جشن کے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار اور فیملی نے ’سناتن دھرم‘ کی توہین کی۔

وکیل آشیش رائے اور پنکج مشرا کی جانب سے دائر شکایت میں رنبیر کپور کی ایک وائرل ویڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں وہ کیک کاٹتے اور ’جئے ماتا دی‘ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ فیملی کے ایک رُکن نے اس پر شراب چھڑکی ۔

رنبیر کپور اپنے خاندان کے ساتھ کنال کپور کی رہائش گاہ پر سالانہ کرسمس لنچ میں شریک ہوئے تھے۔

کنال کپور کو کرسمس کے کیک کے سامنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ رواں سال کے اوائل میں فلم ’فراز‘ سے ڈیبیو کرنے والے جہان کپور اس پر شراب ڈالتے ہیں، اس دوران ہلکی سی آگ بھی بھڑکتی ہے اور رنبیر کپور کیک کاٹتے ہوئے کہتے ہیں ’جے ماتا دی‘۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ہندو مذہب میں دوسرے دیوتاؤں کو پکارنے سے پہلے آگ کے دیوتا کو پکارا جاتا ہے، لیکن رنبیر کپور اور ان کے اہل خانہ نے جان بوجھ کر دوسرے مذہب کا تہوار مناتے ہوئے ہندو مذہب میں ممنوعہ نشہ آور چیزوں کا استعمال کیا اور ’جے ماتا دی‘ کا نعرہ لگایا۔ اس سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

پولیس کو درج کروائی جانے والی شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے مجرمانہ فعل نے شکایت کنندہ اور سناتن دھرمی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔ وکلاء نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی پریشان کن ویڈیوز وائرل ہونے سے امن و امان خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، تصاویر وائرل 52

عالیہ اور رنبیرکی بیٹی کا منفرد نام، فٹبال کِٹ بھی تیار

شکایت میں رنبیر کپور کے خلاف دفعہ 295 اے (مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کام) 298 (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے الفاظ وغیرہ کہنا) 500 (ہتک عزت) اور 34 (مشترکہ ارادے سے کئی افراد کے ذریعہ کیے گئے کام) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے کیونکہ پورا کپور خاندان ایک ساتھ کرسمس منا رہا تھا۔

تاہم اس شکایت کی بنیاد پر کپور فیملی کے خلاف تاحال ایف آئی آر رجسٹر نہیں کی گئی ہے۔

Christmas

ranbir kapoor

KAPOOR FAMILY

religious sentiments