Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری نے ڈی آر اوز، آر اوز، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کیخلاف درخواست داٸر کردی

سابق پی ٹی آئی رہنما کے وکیل فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی
شائع 27 دسمبر 2023 07:53pm

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست داٸر کردی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کو حلقے میں نہیں آنے دیا جا رہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پورا ملک جاگ رہا ہے لیکن الیکشن کمیشن سو رہا ہے، ہم توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹراٸل کے لیے اسلام آباد ہاٸیکورٹ سےرجوع کریں گے، جیل ٹراٸل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں ٹراٸل کے دوران ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ہمارے خاندان کے افراد پر مقدمات بناۓ گٸے تاکہ کوٸی پیروی نہ کر سکے، ہمیں الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن ان حالات کے باوجود روزمرہ انداز میں کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آٸینی ذمہ داری پوری کرے۔

مزید پڑھیں

عمران اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بغیر سماعت ملتوی

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے دیور پر الزامات عائد کردیے

عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ECP

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

faisal chaudhry

Election Commission of Pakistan (ECP)

DROs