Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی بلوچستان ہی نہیں پورے ملک میں حکومت بنائے گی، جمال رئیسانی

این اے 264 سے پیپلز پارٹی کے جمال خان رئیسانی اور متبادل امیدوار میر فرید کے کاغذات نامزدگی درست قرار
شائع 27 دسمبر 2023 02:23pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

رہنما پیپلز پارٹی جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے، پی پی بلوچستان ہی نہیں پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

کوئٹہ میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر چھوتے روز بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا، حلقہ این اے 264 کوئٹہ تھری سے پیپلز پارٹی کے رہنما جمال خان رئیسانی کے کاغذات نامذدگی درست قرار دیے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو تمام اقوام کے تحفظات دور کروں گا، میں نے اپنے والد کا جنازہ اسی صوبے کے لئے اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کامیابی کے بعد صوبے میں بہترین تبدیلی آئے گی، سیاست میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا کاکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتے ہیں، ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا اور امید ہے ٹکٹ ضرور ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

’بلوچستان کے سپوت مادروطن کی آبیاری اپنے خون سے کریں گے‘

بونیر سے پہلی ہندو خاتون جنرل نشست پر امیدوار، بھارت میں چرچے

جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ بلوچستان کو حقوق دیے، آغاز حقوق بلوچستان، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم جیسے اقدامات کیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نوجوان سیاست کا محور ہیں، لہٰذا کوشش ہوگی ملک کی تمام اقوام کو آپس میں جوڑ لو سریاب کے لوگوں میں جو مایوسی ہے اسے دور کرنے کے لئے وفاقی سطع پر اقدامات کروں گا۔

quetta

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

Jamal Raisani

Election 2024