Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز لیگ نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کردیا

مریم نواز اور بلاول کے کاغذات نامزدگی پر بھی مخالفین کی طرف سے اعتراضات داخل
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 05:01pm

مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے اور اسی دوران چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد ایک ہی میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کیا گیا ہے۔

لاہور کا حلقہ این اے 122 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات پراعتراض مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر کی جانب سے دائر کیا گیا۔

میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخوقاست ریٹرننگ افسر میں جعم کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، لہٰذا وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

مریم نواز پر جعلی دستخط کا الزام

واضح رہے کہ سرگودھا کے شہری کی جانب سے مریم نواز کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے دی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ امیدوار پی پی 80 کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بیک وقت دو سیاسی جماعتوں سے واستگی، بلاول کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل، جعلی دستخط کا الزام

درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، اعتراض لگا کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، بلاول کے کاغذات پر اعتراض

اس سے قبل بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لاہور کے حلقہ این اے 127 سے شہری کی جانب سے دائر کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، لہذا یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

pti

Maryam Nawaz

imran khan

lahore

sargodha

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024