Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ جیسا حشر کس کا ہوگا؟ کشمیر کا یا بھارت کا؟ ہندی اخبار نے قضیہ کھڑا کردیا

مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا تھا تباہی سے بچنے کیلئے بھارت اور پاکستان مذاکرات بحال کریں
شائع 27 دسمبر 2023 09:54am

غزہ سے متعلق مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے بیان کو ایک ہندی اخبار نے قدرے مسخ کرکے پیش کیا ہے۔ انتہا پسند ہندوئوں نے اس بیان کی بنیاد پر فاروق عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فاروق عبداللہ نے منگل کو کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو (مقبوضہ) کشمیر کا بھی وہی حشر ہوگا جو غزہ کا ہوا ہے۔ چند اخبار اخبارات نے یہ لکھا کہ ”ہمارا“ بھی وہی حشر ہوگا جو غزہ کا ہوا۔

غیر معمولی اشاعت کے حامل ہندی اخبار ”جَن سَتا“ نے اس خبر میں فاروق عبداللہ کے الفاظ یوں بیان کیے کہ بھارت کا حشر بھی غزہ جیسا ہوگا۔

فاروق عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان کئی بار مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرچکا ہے مگر بھارتی قیادت اس حوالے سے کوئی مثبت اشارا نہیں دے رہی۔

نیشنل کانگریس کے قائد کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان اگر اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کرلیں تو کشیدگی ختم ہوگی اور دونوں ممالک کی قیادت کو اپنے وسائل عوام کی بہبود پر صرف کرنے کا موقع ملے گا۔

india

Gaza

Farooq Abdullah