Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز بند

دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار
شائع 27 دسمبر 2023 08:26am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، خراب ائر کوالٹی انڈیکس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ون رشکئی انٹر چینج سے پشاور ٹول پلازا تک، لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی۔

موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹر وے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی جب کہ جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ صفر ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو بھی شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شدید دھند کے باعث لاہور جانیوالی پروازیں اور ٹرینوں میں تاخیر، موٹرویز بھی بند

مصنوعی بارش کا اثر ختم، پنجاب میں شدید دھند، موٹروے مختلف مقامات سے بند

ادھر دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاوہر آنے والی ملکی و غیر ملکی پروازیں سمیت ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی تھیں۔

lahore

fog

motorway police

Punjab fog

Motorways Closed