Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انتخابات کے لیے 5 رکنی نگراں کمیٹی بنادی

کمیٹی کے سربراہ صدر پی ایچ ایف ہوں گے
شائع 26 دسمبر 2023 10:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر اعظم کی جانب سے نامزد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے فیڈریشن کے انتخابات کروانے کے لیے 5 رکنی نگراں کمیٹی بنادی۔

کمیٹی کے سربراہ صدر پی ایچ ایف ہوں گے جبکہ ہاکی کمیٹی میں بیرسٹر میاں علی اشفاق، سیدہ شہلا رضا، اولمپئن راؤ سلیم ناظم اولمپیئن، مصدق حسین اور میر ہمایوں عزیز کرد شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی۔

صدر پی ایچ ایف کی جانب سے تفویض کیے گئے پی ایچ ایف کے معاملات کی نگرانی کرنا بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگا۔

مزید پڑھیں

حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری منتخب

پی ایچ ایف کا صدر اور سیکرٹری کی معطلی کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

lahore

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation

phf