Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کل ہوگا

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی
شائع 26 دسمبر 2023 07:12pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی جبکہ نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کے الزام پر الیکشن کمیشن محفوظ شدہ فیصلہ 28 دسمبر کو سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی۔

جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کا آغاز ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کے الزام میں الیکشن کمیشن محفوظ شدہ فیصلہ 28 دسمبر کو سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے دارخوست گزار ایڈوکیٹ سید عزیز الدین کاکا خیل کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد

Contempt Election Commission Case

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Contempt Election Commission

Contempt of Chief Election Commissioner Case