Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد میں ٹریفک کے دو حادثات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

حادثے میں 4 بچے بھی زخمی ہوئے، ریسکیو
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 07:12pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

حافظ آباد میں دو مختلف حادثات کے دوران دو خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں چار نوجوان شامل ہیں۔

حافظ آباد میں گوجرانوالہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والی گوجرانوالہ کی رہائشی خواتین شادی میں شرکت کے لیے حافظ آباد جارہی تھیں، اور کار ایک خاتون چلا رہی تھی کہ تھانہ صدر کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجہ میں دو خواتین، ایک نوجوان اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار میں سوار چار بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسرا حادثہ ونیکے، قادر آباد روڑ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقعہ پر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عرفان سکنہ پنڈی بھٹیاں، صائم سکنہ خانقہ ڈوگراں اور ایک نامعلوم نوجوان شامل ہے۔

traffic accident

car accident

Accident

Punjab police

Road Accident

1122