Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے راجہ بشارت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

عدالت نے راجہ راشد حفیظ کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 9 مئی مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں
شائع 26 دسمبر 2023 05:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت کے خلاف مقدمات اور راجہ راشد حفیظ کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سائل کے خلاف 9 مئی مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی رٹ پیٹشنز پر الگ الگ سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کی جانب سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ راجہ بشارت قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں، وہ بے گناہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کیا گیا، موقع پر موجود بھی نہیں تھے۔

وکیل نے کہا کہ راجہ بشارت پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں، میرے مؤکل کو الیکشن سے روکنے کے لیے خفیہ مقدمات میں نام ڈال دیا گیا ہے، پولیس اور حکومت کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے راجہ بشارت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

دوسری جانب اسی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی پٹیشن پر انہیں ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سائل کے خلاف 9 مئی سمیت درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

pti

Lahore High Court

IG Punjab

Raja Basharat

raja bisharat

lahore high court rawalpindi bench

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

IG Punjab Usman Anwar

rpo rawalpindi

raja rashid hafeez