Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ایک دوسرے کے خلاف بیانات الیکشن کا کلچر ہے بعد میں سب اتحادی بن جاتے ہیں، خواجہ آصف

میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں، رہنما مسلم لیگ ن
شائع 26 دسمبر 2023 04:15pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینا الیکشن کا کلچر ہوتا ہے، الیکشن کے بعد سیاسی حریف اتحادی بن جاتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینا نئی بات نہیں، الیکشن کا کلچر ہوتا ہے ایک دوسرے کےخلاف بیانات دیں، لوگ بعد میں بھول جاتے ہیں، اور الیکشن کے بعد سیاسی حریف اتحادی بن جاتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ن لیگ قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرے گی، ایسی حکومت بننی چاہئے جس میں قومی اتفاق رائے ہو، لوگوں میں ہیجانی کیفیت بڑھ گئی ہے، مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں۔

PMLN

Khawaja Asif

Election 2024

Pakistan election