پروازوں کے بعد لاہور سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں بھی گھنٹوں تاخیر
لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی پروازوں کے بعد لاہور سے روانہ ہونے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث قراقرم، بزنس اور کراچی ایکسپریس تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے بعد شام ساڑھے چار بجےروانہ ہوگی جب کہ بزبس ایکسپریس میں تین گھنٹے کی تاخیر ہے جسے 7 بج کر 15 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد 6 کے بجائے ساڑھے 11 بجے روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
پنجاب اور سندھ میں شدید دُھند کے باعث موٹرویز بند، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
واضح رہے کہ لاہور ائر پورٹ پر دھند اور تکنیکی وجوہات کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔
پاکستان انٹرنینشل ائر لائنز (پی آئی اے) اور نجی ایئر لائنز کی کراچی سے لاہور آنے والی تین پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
Comments are closed on this story.