Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹاف کی تربیت کا آغاز

تربیت کا سیشن 15 جنوری 2024 کو ختم ہو جائے گا، الیکشن کمیشن
شائع 26 دسمبر 2023 12:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ اسٹاف کی تربیت کا آغاز ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلےمرحلےمیں پولنگ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جائے گی، یہ ٹریننگ ہاف ڈے صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوگی۔

پریزائیڈنگ اور سینئراسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو دو دن ٹریننگ دی جائےگی، ٹریننگ کا آغاز 13 جنوری 2024 سے ہوگا اور تربیت کا سیشن 15 جنوری 2024 کو ختم ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولنگ اسٹاف کو تربیت کمپری ہینسواسکول نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جانچ پڑتال جاری: مریم اورنگزیب اور حنا ربانی کے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر سے جنرل اور مخصوص نشستوں پر آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

ECP

karachi

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Polling staff training