Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

پیپلز پارٹی کے لیاقت بلوچ کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 03:40pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر سے جنرل اور مخصوص نشستوں پر آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کےاین اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، پارٹی رہنما بلال یاسین نے کہا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور لیے گئے ہیں، وہ مستقل کے وزیراعظم ہوں گے۔

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بلال یاسین نے جمع کروائے تھے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں، کاغذات نامزدگی میں تمام کوائف مکمل ہیں۔

دوسری جانب قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پرمریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر سمیت لیگی رہنما شائستہ پرویز جب کہ صوبائی مخصوص نشستوں پرعظمی بخاری،حنا پرویز بٹ اور ذکیہ شاہنواز کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

این اے 128 اور این اے 123 سے لیاقت بلوچ کے کاغذات منظور، راشد شفیق کے پی پی 19 سے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ آفسر نے آج 6 امیدواروں کو طلب کر رکھا ہے۔

طلب کردہ امیدواروں میں انیل بابر، ناصرمحمود، طلحہ افراسیاب، دانیال چوہدری اور محمد ضیاء الرحمان شامل ہیں، طلب کردہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سردار لطیف کھوسہ کے این اے 127 سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد منظور کرلیے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے امین الحق کےاین اے 246 اوراحسن غوری کے کاغذات نامزدگی این اے 90 سے منظور ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات اور اس کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیل جاری کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار روپے موصول ہوئے، اس میں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 8312 کاغذات نامزدگی کی مد میں 24 کروڑ 96 لاکھ روپے 60 ہزارموصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم امیدوار کے الیکٹرک کے ڈیفالٹر نکلے، صوبائی نشست کے لیے کاغذات مسترد

ملک بھر سے 28 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7713 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 23 کڑور 13 لاکھ 90 ہزار روپے، خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 459 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 1 کڑور 37 لاکھ 70 ہزار روپے موصول ہوئے۔

rawalpindi

اسلام آباد

lahore

nomination papers

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024