Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے آئی جی اور ڈی سی کو ہٹانے سے نگراں حکومت کا انکار

الیکشن کمیشن فیصلے پر نظرثانی کرے، احد چیمہ کو ہٹانے کا نوٹی فیکشن کردیا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 02:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

نگراں وزیراعظم کے سابق مشیر احد خان چیمہ کوعہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پیش ہوئے۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ نے کہا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فیکشن رات کو جاری کردیا تھا، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ یعنی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے پرعمل درآمد ہوگیا۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے جواب دیا کہ آئی جی اور ڈی سی کے معاملے کی پیشرفت ہے، وزارت داخلہ نے آئی بی کی رپورٹ جاری کی، اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی رپورٹ ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے، وزیراعظم نے دونوں افسران کے متبادل کے لیے ہدایت دیں، لہٰذا الیکشن کمیشن ان دونوں افسران سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

الیکشن کمیشن نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کو ہم دیکھ لیں گے، اپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو ہٹانے کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم آفس نے ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسروں کے نام مانگ لیے ہیں اور سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج دیا

ECP

IG Islamabad

Election Commission of Pakistan (ECP)