Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بیان کو تحریک انصاف سے ”بلّے“ کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا

تحریک انصاف کو سازش سے انتخاب سے باہر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
شائع 25 دسمبر 2023 11:15pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ”بلّے“ کے نشان کے حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کے بیان کو تحریک انصاف سے ”بلّے“ کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے۔

تحریک انصاف نے ”بلّے“ کا نشان ہتھیانے کی سازش کی جامع تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے فوری عدالتی کمیشن کی تشکیل کی استدعا کردی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام میں غیرمعمولی مقبولیت اور انتخاب میں ناقابلِ شکست ہونے پر تحریک انصاف کو سازش اور ریاستی جبر سے انتخاب سے باہر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کو ”بلّے“ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی سازش ایک عرصے سے رچائی جارہی ہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ اس سازش میں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنر ہے جو اپنے مینڈیٹ سے انحراف اور دستور پامال کرنے کی کی پوری تاریخ رکھتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اسی سازش کے تحت تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخاب کی آڑ میں ”بلّے“ کے نشان کی عدم فراہمی کا فیصلہ سنایا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے بیان کی روشنی میں دستور سے بدترین انحراف کی راہ پر گامزن چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلبی کا اہتمام کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے زیرِالتواء ریفرنس پر کارروائی کی جائے اور چیف الیکشن کمشنر کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

ترجمان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ ”بلّے“ کے نشان پر الیکشن کمیشن کے متنازعہ ترین فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ”بلّے“ کا انتخابی نشان فراہم کیا جائے، جمہوریت اور دستور کے خلاف سازشوں کے کلیدی کردار چیف الیکشن کمشنر کے ملک و قوم کے خلاف سنگین جرائم کا حساب قوم ضرور لے گی۔

مزید پڑھیں

کیا تحریک انصاف خواتین کی مخصوص نشستوں سے محروم کردی گئی؟

پی ٹی آئی کا بلے کے نشان کے لیے عدالت جانے کاحتمی فیصلہ، بیرسٹر گوہر کی آج نیوز پر تصدیق

”بلے کا نشان نہ ملنے سے تحریک انصاف کو بہت زیادہ نقصان ہوگا“

pti

ECP

اسلام آباد

Pervez Khattak

Pakistan Tehreek Insaf

PTI Parliamentarians

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024