Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مدد میں کتنی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی؟

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیل جاری کردی
شائع 25 دسمبر 2023 10:54pm

ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزارسے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات اور اس کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیل جاری کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار روپے موصول ہوئے، اس میں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 8312 کاغذات نامزدگی کی مد میں 24 کروڑ 96 لاکھ روپے 60 ہزارموصول ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7713 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 23 کڑور 13 لاکھ 90 ہزار روپے، خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 459 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 1 کڑور 37 لاکھ 70 ہزار روپے موصول ہوئے۔

قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی نشستوں کے لیے 140 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 45 لاکھ روپےموصول ہوئے، اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 20304 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 40 کڑور 60 لاکھ 80 ہزار روپے الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 18546 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 37 کڑور 9 لاکھ 20 ہزار روپے موصول ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے 1365 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 2 کڑور 73 لاکھ روپے، اقلیتوں کی نشستوں پر 393 کاغزات نامزدگی کی فیس کی مد میں 78 لاکھ 60 ہزار روپے موصول ہوئے۔

قومی اسمبلی کے لیے 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کے لیے 20 ہزار فیس مقرر ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔

نیشنل اسمبلی کی جنرل خواتین اورغیر مسلم نشستوں کے لیے کل 8322 امید واوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلی کی جنرل خواتین اور غیر مسلم نشستوں کے لیے کل 20304 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مزید پڑھیں

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، اسکروٹنی کا عمل شروع

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

عمران خان کے کاغذات نامزدگی میانوالی میں خاتون رہنما نے جمع کرا دیے

ECP

اسلام آباد

nomination papers

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024