Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ڈراپ کرنے کا لفظ سخت ہے، سرفراز احمد کو تھوڑا آرام دیا ہے، شان مسعود

جہاں سرفراز کے لیے کنڈیشن سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم
شائع 25 دسمبر 2023 09:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے ٹیم سے باہر ہونے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کوشش یہ ہی ہے کہ ان کنڈیشن میں جو بہترین ہو اس پر مشتمل ٹیم بنائیں، سرفراز احمد نے 4 سال بعد بہت اچھا کم بیک کیا تھا، ڈومیسٹک میں بہترین انداز میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن محمد رضوان کا ریکارڈ ان کنڈیشن میں ابھی اچھا لگ رہا ہے۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، جہاں سرفراز کے لیے کنڈیشن سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا، ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہو گی، اگر ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا، موجودہ ریڈ بال میں تیز کھیلنا ہوگا۔

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ ریڈ بال میں اس کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے، فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے، ان ٹیسٹ کرکٹ میں بہت لوڈ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے ہوئے تھے، جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں ہے، فٹنس کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ زیادہ کھیلیں، کاؤنٹی کرکٹ میں ریڈ بال کرکٹ سے تجربہ ملے گا۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیم میں کم تبدیلیاں کرنے پر یقین رکھتا ہوں، حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں، سرفراز احمد کی جگہ رضوان کو لانا حکمت عملی کا فیصلہ ہے، رضوان کا آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بیٹنگ ریکارڈ متاثر کن ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساجد خان کو ایک اسپیشلسٹ اسپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، بارش ہونے کی وجہ سے وکٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا، صبح وکٹ کو دیکھنے کے بعد فرنٹ لائن اسپن آپشن کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔جس میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف بھی شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار

نعمان علی کی جگہ کون سا کھلاڑی آسٹریلیا جائے گا؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

ورک لوڈ کی وجہ سے انجریز ہو رہی ہیں، شاداب خان

کپتان شان مسعود،امام الحق،عبد اللہ شفیق،بابراعظم اورسعود شکیل شامل ہیں، محمد رضوان،سلمان علی آغا،شاہین آفریدی اورحسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔

میرحمزہ،عامر جمال اورساجد خان 12 رکنی ٹیم میں شامل،فائنل الیون کااعلان کل کیا جائےگا۔

Pakistan Cricket Team

test series

Sarfaraz Ahmed

MELBOURNE

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

shan masood

Melbourne Test