Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل

باسط سلطان بخاری قومی اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں سے امیدوار ہیں
شائع 25 دسمبر 2023 09:15pm

تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے باسط بخاری کی اپنے حامیوں سے حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176، این اے 177 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 272 اور 273 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار باسط سلطان بخاری نے اپنے حامیوں سے قرآن پاک پر حلف لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو کے حوالے سے باسط بخاری نے مؤقف پیش کیا ہے کہ سیاسی مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہے تھے، جس پر سابق چیئرمینز نے حلف لینے کا مشورہ دیا تھا، ان کی خواہش پر حامیوں سے حلف لیا گیا ہے، کیوں کہ مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔

واضح رہے کہ باسط سلطان نے حال ہی میں پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔

pti

PMLN

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024