Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعیت علماء اسلام نے بھی سندھ بھر سے امیدوار میدان میں اتار دیے
شائع 25 دسمبر 2023 07:26pm

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سندھ بھر سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدوار میدان میں اتار دیے۔

جے یو آئی کی جانب سے سندھ سے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے علامہ راشد سومرو کا نام سب سے پہلے سامنے آیا جو این اے 194 لاڑکانہ اور پی ایس 5 کندھ کوٹ سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ اسلم غوری این اے 235 کراچی اور پی ایس 97 سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح سائیں عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 سکھر، این اے 199 گھوٹکی اور پی ایس 6 کندھ کوٹ سے جے یو آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ، پی ایس 106 لیاری اور پی ایس 18 گھوٹکی سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ سائیں عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکار پور اور میر عابد خان جتوئی پی ایس 8 شکار پور سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر اور میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ سے جے یو آئی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر اور پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ عبدالزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبر شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی سالگرہ میں ڈی ایس پی کی وردی پہن کر شرکت، کیک بھی کاٹا

ایم کیو ایم امیدوار کے الیکٹرک کے ڈیفالٹر نکلے، صوبائی نشست کیلئے کاغذات مسترد

پی ٹی آئی کی بڑی فتح، روپوشی کے باوجود حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور

اس کے علاوہ مولانا نور الحق این اے 239 لیاری، مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی اور سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ قاری محمد عثمان این اے 243 کیماڑی، پی ایس 114 شیر شاہ کراچی اور عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اسلام آباد

JUIF

jamiat ulema islam F

Election 2024