Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی سالگرہ میں ڈی ایس پی کی وردی پہن کر شرکت، کیک بھی کاٹا

انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین نے سیاسی وابستگیاں ظاہر کرنا شروع کردیں
شائع 25 دسمبر 2023 06:44pm

الیکشن تو 8 فروری کو ہوں گے تاہم سرکاری ملازمین نے ابھی سے سیاسی وابستگیاں ظاہر کرنا شروع کردی ہیں، اوکاڑہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا گیا۔

اوکاڑہ میں قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی 74 ویں سالگرہ کی تقریب منقعد ہوئی، جہاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر یوسف نے سیاسی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی، نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر یوسف نے خود کاٹا۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر یوسف نے سیاسی پروگرام میں وردی پہن کر نہ صرف شرکت کی بلکہ سالگرہ کا کیک بھی خود کاٹا، سیاسی پروگرام میں ڈی ایس پی سٹی کی شرکت پر سوالات اٹھنے لگے۔

تقریب میں ڈی ایس پی سٹی نے یونیفارم میں شرکت کرکے سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کا کھلم کھلا اظہارکردیا۔

سول سوسائٹی کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی کی شرکت پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Okara

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Birthday cake