Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹینس کے ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجیں، اعصام الحق کا مودی سرکار کو مشورہ

بھارت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا، ٹینس اسٹار اعصام الحق
شائع 25 دسمبر 2023 05:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ بھارت ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا، پاکستان کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔

پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ٹربیونل کی جانب سے ڈیوس کپ ٹاٸی نیوٹرل مقام پرکھیلنے کی بھارتی اپیل مسترد کرنے پر ردعمل دیتے ہوے کہا کہ آٸی ٹی ایف نے ڈیوس کپ بارے میرٹ پرفیصلہ کیا، انڈیا کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوٸی وجہ نہیں، بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوٸی دباؤ ہوگا لیکن انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹاٸی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیئے۔

اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے امن ہے اور غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہے ۔ بھارتی حکوت کو ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنا چاہیئے، پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنیوالے لوگ رہتے ہیں، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا۔

مزید پڑھیں

بھارت نے پاکستان میں ڈیوس کپ کےانعقاد کیخلاف اپیل کردی

ڈیوس کپ میں انڈونیشیا کو شکست: پاکستان نے آئی ٹی ایف گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

india

lahore

Narendra Modi

tennis

tennis star

PM Modi

davis cup

aisam ul haq