Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محسن نقوی

قومی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں کیلئے ہے تو سفید رنگ آپ لوگوں کیلئے ہے، محسن نقوی کا مسیحی برادری سے خطاب
شائع 25 دسمبر 2023 12:42pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سز اہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہر کے بشپ کا ہمیشہ امن وامان کے لیے کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت نے ان گرجا گھروں کی جلد از جلد تعمیر نو کی، قومی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں کیلئے ہے تو سفید رنگ آپ لوگوں کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرسمس نے پاکستان کی مسیحی برادری میں رونقیں بحال کردیں

پاکستان میں کرسمس کیسے منائی جاتی ہے، ٹری پر ستارے، چھڑی اور گھنٹی کے کیا معنی ہیں

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا جشن آج روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

Christmas

lahore

mohsin naqvi

Jaranwala Incident

CARETAKER CM PUNJAB