Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیا یہ ولیمہ ہے؟ ایمن سلیم کی تازہ تصاویر سے دیکھنے والوں کو تجسس

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تصاویر شیئر کیں
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 12:46pm
تصویر: ایمن سلیم/انسٹاگرام
تصویر: ایمن سلیم/انسٹاگرام

22 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کی ساڑھی میں ملبوس تازہ تصاویر نے صارفین کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

مقبول ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں ’مشی‘ کے کردار سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی نوجوان اداکارہ 22 دسمبر کو کامران ملک سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

نکاح کی تقریب سے اداکارہ کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تھی۔

وائرل تصاویر میں ایمن سلیم نے عروسی لباس زیب تن کیا تھا۔ اداکارہ نے نکاح کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

گزشتہ روز ایمن سلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ نے سِلور رنگ کی دلکش ساڑھی زیب تن کی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں اداکارہ کو دو خواتین کے ہمراہ مِرر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے فریم میں لکھے ’A & K‘ سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصاویر و ویڈیوز اس جوڑے کی ولیمے سے ہوسکتی ہیں۔

تاہم ایمن سلیم نے اس سے متعلق واضح نہیں کیا کہ یہ اُن کے اور کامران ملک کے ولیمے کی تصاویر ہیں یا کسی دوسری تقریب کی۔

Instagram

Viral Video

Wedding

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Aymen Saleem

showbiz celebrities

Viral Pictures

Valima

Instagram Story