Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: آئل ریفائنری سپلائی لائن میں لگی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری

گھرسے ملحقہ پلاٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 01:30pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں آئل ریفائنری سپلائی لائن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

پائپ لائن میں لگی اگ بجھا دی گئی جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ گھرسے ملحقہ پلاٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیا جا رہی ہیں، کمشنر، ڈی سی او، آر پی او راولپنڈی موقع پر پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق آئل ریفائنری سپلائی لائن میں آگ بھڑکنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، 3 فائرٹینڈرزسمیت 6 ایمرجنسی گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور گھر کو آگ لگی جسے قاپو کرنے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن کیا گیا جس میں 12 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس عملے نے پائپ لائن میں سپلائی معطل کردی، سوئی گیس کا عملہ موقع پر موجود ہے، البتہ آگ گیس پائپ لائن میں نہیں بلکہ آگ ائل ریفائنری کی سپلائی لائن میں لگی ہوئی ہے۔

ادھر اے ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے بعد آگ لگنے والے مقام پر تمام گھر خالی کرالیے گئے ہیں۔

rawalpindi

fire

fire brigade