Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

’امید کا استعارہ‘، شہباز شریف کی اپنے بھائی کو سالگرہ پر مبارکباد

خوش نصیبی ہے کہ قدرت کی طرف سے مجھے نواز شریف جیسا بھائی ملا، شہباز شریف
شائع 25 دسمبر 2023 11:28am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور انہیں اپنی خوش نصیبی قرار دیا ہے۔

ایکس پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’آج 25 دسمبر کو اپنے محترم بھائی اور قائد محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ میری خوش نصیبی ہے کہ قدرت کی طرف سے مجھے نواز شریف جیسا بھائی ملا جو جرات اور استقامت کا پیکر ہے اور ایثار و قربانی جس کا شعار ہے‘۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ ’نواز شریف کی انتھک جدوجہد اور توانائی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کی موجودگی ہمیں بے پناہ حوصلہ بخشتی ہے۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ایک طرف نواز شریف میرے لیے گراں قدر سرمایہ ہیں تو دوسری طرف وہ پاکستان کے موجودہ مشکل وقت میں ایک مدبر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ وہ امید کا استعارہ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سروں پر ان کا دست شفقت ہمیشہ قائم رکھے۔‘

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

birthday