Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ون وہیلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار کو حادثہ، 4 جاں بحق

زخمیوں میں چار کی حالت تشویش ناک ہے، ریسکیو ذرائع
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 10:16am
حادثے میں تباہ ہوئی کار
حادثے میں تباہ ہوئی کار

اسلام آباد میں ایکسپریس وے ڈھوک کالا خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

تیز رفتار کار نے ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی اور فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق دو جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔

مزید پڑھیں

معافی مانگنے کیلئے آنیوالے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار دی گئی

کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ، آگ فلیٹ کی بالائی منزل پر لگی

چارے کے 4000 روپے مانگنے پر زمیندار نے کسان کو قتل کردیا

ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد

Road Accident