Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائکہ سے طلاق اور جارجیا سے بریک اپ کے بعد ارباز خان نے پھر سہرا سجا لیا

بالی ووڈ اداکار نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں
شائع 25 دسمبر 2023 08:49am
تصویر: ارباز خان/انسٹاگرام
تصویر: ارباز خان/انسٹاگرام

ملائکہ اروڑا سے راہیں الگ کرنے والے بالی ووڈ کے مقبول اداکار وفلمساز ارباز خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

ارباز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ شورہ خان کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں یہ نیا شادی شدہ جوڑا دلکش لباس زیب تن کیے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ خاصا خوش دِکھائی دے رہا ہے۔

بالی ووڈ ادکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے پیاروں کی موجودگی میں، میں اور میری اہلیہ اس دن سے محبت اور یکجہتی کی زندگی کا آغاز کرتے ہیں، ہمارے خاص دن پر آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے‘۔

اس جوڑے کی شادی کی تقریب 24 دسمبر کو ارباز خان کی بہن ارپیتا خان شرما کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پرمنعقد ہوئی۔

شادی کی تقریب میں ارباز خان کے اہلِ خانہ کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

ارباز خان کی ہونے والی دلہن شورہ خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ دونوں فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پرایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھے تھے۔

اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے بھارتی اداکار سے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی۔

ارباز خان کی پہلی شادی ملائکہ اروڑا سے دسمبر 1998 میں ہوئی تھی جو 19 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک21 سالہ بیٹا ارہان بھی ہے۔

Instagram

Wedding

Indian Actor

mumbai

Bollywood actor

lifestyle

شخصیات

Viral Pictures

arbaz khan

BOLLYWOOD STAR

Shora Khan