Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتدار میں آکر کشمیر اور ڈاکٹر عافیہ کو آزاد کروائیں گے، سراج الحق

کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، امیر جماعت اسلامی
شائع 24 دسمبر 2023 09:24pm
فوٹو ــ ٹوئٹر/ جماعت اسلامی پاکستان
فوٹو ــ ٹوئٹر/ جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، ہم اقتدار میں آکر کشمیر اور ڈاکٹر عافیہ کو آزاد کروائیں گے۔

اٹک جنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، جماعت اسلامی کی شفاف قیادت عوام کی محرومیوں کا خاتمہ اور ان کے حقوق کا دفاع کرے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھے گی، اور اقتدار میں آکر کشمیر اور ڈاکٹر عافیہ کو آزاد کروائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہی ہے، پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی کی دیانت دار اور کرپشن سے پاک قیادت کو منتخب کرے، پاکستانی قوم بیدار ہوچکی ہے، اگر قوم نے ہمیں موقع دیا تو غریب کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے اور ملک سے بے روزگاری اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq